اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دمشق صوبے کے نواحي علاقے القلمون کي وادي عجرم اور فليطا کي پہاڑيوں پر شامي فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھاري شيلنگ کي جس ميں بيس دہشتگرد ہلاک اور تيس زخمي ہوئے- اسي طرح پچاس ديگر دہشتگرد دوسرے علاقوں ميں ہلاک يا زخمي ہوئے ہيں-
شامي فوج کي اس کارروائي ميں دہشتگردوں کي پانچ بکتربند گاڑياں بھي تباہ ہوئيں- دمشق صوبے کے نواحي علاقے مشرقي غوطہ ميں شامي فوج نے مسلح عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا جس ميں کچھ دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں-
شامي فوج کے ايک دستے نے ديرالزور صوبے کے کتامات، العمال اور حويجہ صکر علاقوں ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباري کي- العمال علاقے پر بمباري ميں دہشتگردوں کي وہ گاڑي تباہ ہو گئي جس پر اينٹي ايئر کرافٹ سسٹم نصب تھا- اس کارروائي کے دوران گيارہ دہشتگرد ہلاک يا زخمي ہوئے-
حويجہ صکر علاقے ميں بھي دہشتگردوں کي کئي فوجي گاڑياں اور اسلحے تباہ ہو گئے-
حماہ کے ايک مضافاتي علاقے ميں شامي فوج کے ايک دستے نے گھات لگا کر دہشتگردوں پر ايک حملہ کيا جس ميں کم سے کم چاليس دہشتگرد مارے گئے
.......
/169